بنگلور و، 11/ جولائی (ایس او نیوز ) اسمبلی اسپیکر یوٹی قا در نے ایوان کو مطلع کیا کہ ایک نا معلوم شخص جو حال ہی میں اسمبلی ہال میں پہنچا تھا اور جے ڈی ایس ایم ایل اے کری اما کے لیے مختص نشست پر بیٹھا ہوا پایا گیا تھا اور اب اسے ودھان سودھا پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں غیر قانونی داخلے اور ایم ایل اے کے عہدے کا غلط استعمال کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔
سوال و جواب کے سیشن کے بعد اسپیکر نے کہا کہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سدارامیا کی بجٹ پیشی کے دوران جو نامعلوم شخص ایوان میں آیا تھا، اس کی شناخت ہے ٹپے ردرپا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ شخص جھوٹ بول کر مالکالمور کے ایم ایل اے کے طور پر اسمبلی میں داخل ہوا تھا۔
اس و اقعہ کے پیش نظر ایم ایل اے ، وزراء اور میڈیا کو سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے شناختی کارڈ دکھانا پڑ رہے ہیں ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اسپیکر نے استدعا کی کہ کوئی اسے وقار کا سوال نہ بنائے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ و دهان سودها، راج بھون سمیت مرکز اقتدار کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حفاظت کے متعلق مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایم ایل اے بسواراج ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے راجیہ سبھا اور لوک سبھا ارکان کی شناخت کا پتہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ یہاں بھی ایسی سہولت کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جائیں۔